بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہماری فوج کے تمام ادارے دشمن کی شرانگیزیوں سے نمٹنے کے لئے، جارحانہ اور دفاع کے میدانوں میں بالکل چوکس اور تیار ہیں۔
انھوں نے پورے ملک میں بری فوج، فضائیہ، بحریہ اور فضائی دفاعی فورس کے کمانڈروں اور ہیڈکوارٹرز کو آنلائن ہدایات دیتے ہوئے کہا: ضروری ہے کہ دشمنوں کی نقل و حرکت پر انتہائی باریک بینی سے نگرانی جاری رکھیں، ان پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھیں اور دشمن کی جارحیت کی صورت میں، دشمن کی روشوں سے نمٹنے کے لئے متعینہ حکمت عملیوں پر بروقت عملدرآمد کریں۔
جنرل حاتمی نے کہا: اگر دشمن نے زمینی کاروائی کے سلسلے میں کوئی حرکت کی تو ان میں سے ایک شخص بھی جان بچاکر نہ بھاگ پائے۔
انھوں نے کہا: اسلامی ایران کی حکمت عملی واضح ہے؛ جنگ کا سایہ ہمارے ملک سے ہٹ جانا چاہئے اور ضروری ہے کہ امن و سلامتی سب کے لئے ہو؛ یہ نہیں ہو سکتا کہ دوسری جگھیں محفوظ ہوں اور ہمارے عوام کو امن نہ ملے۔ ہم دشمن کا گریبان نہیں چھوڑیں گے، جب تک کہ اپنے مقررہ مقاصد کو حاصل نہ کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ